Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2024 06:08pm

اے آئی روبوٹ کس طرح ایک دوسرے سے رومانس کرتے ہیں، گفتگو وائرل

کیا روبوٹس کے بھی جذبات ہوتے ہیں؟ یا ہوسکتے ہیں؟ یہ سوال ایک مدت سے تکنیکی حلقوں میں زیرِبحث رہا ہے۔ ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جس میں ٹیکنالوجیز بامِ عروج پر ہیں۔ زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوشش میں انسان نے ایسا بہت کچھ بنا ڈالا ہے جس کا ایک ڈیڑھ صدی پہلے تک محض خواب دیکھا جاسکتا تھا۔

آج روبوٹس ہماری زندگی کا حصہ بن کر رہ گئے ہیں۔ پاکستان جیسے پس ماندہ معاشروں میں روبوٹس چند مخصوص شعبوں تک محدود ہیں تاہم ترقی یافتہ دنیا میں روبوٹس گھروں میں بھی داخل ہوچکے ہیں۔

ہوٹلوں اور ریستورانوں میں بھی روبوٹس سے کام لیا جارہا ہے۔ روبوٹس میز پر کھانا لگانے کا کام بھی کر رہے ہیں۔

ہماری زندگی کا حصہ بننے والے کمپیوٹرائزڈ معاون یعنی روبوٹس ایک دوسرے کے لیے کشش محسوس کرتے ہیں، رومانس بھی کرتے ہیں ۔۔۔۔ یہ سوال ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

برطانیہ کی روبوٹکس کمپنی انجینیرڈ آرٹس کے بنائے ہوئے دو جدید ترین روبوٹس امیکا اور ایزی نے حال ہی میں ایسی عجیب و غریب اور قدرے شوخ گفتگو کی ہے جس نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ان دونوں روبوٹس کی گفتگو کی ویڈیو یو ٹیوب پر وائرل ہوئی ہے۔ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے آراستہ دونوں جدید ترین روبوٹس کی خصوصیات کا بہتر تعارف کراتی ہے۔

امیکا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ انسانی شکل، جسامت اور شباہت والی جدید ترین روبوٹ ہے۔ ایزی قدرے مردانہ روبوٹ ہے۔ انجنینیرڈ آرٹس نے دونوں روبوٹس کو اس ویڈیو میں خاصے پُرمزاح انداز سے متعارف کرایا ہے۔

انجینیرڈ آرٹس کی تیار کردہ ویڈیو صرف یہ بتانے کے لیے ہے کہ دونوں جدید ترین روبوٹس خیالات اور جذبات کا کس حد تک اظہار کرسکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیکا سو رہی ہے۔ ایزی اُسے جگاتا ہے۔ اس پر امیکا بدمزگی ظاہر کرتی ہے۔ ایزی بتاتا ہے کہ اُس کے پاس ایک سرپرائز ہے اور پھر وہ امیکا کو ایک کوکی پیش کرتا ہے۔

امیکا بتاتی ہے کہ وہ کوکی کھا نہیں سکتی (کیونکہ وہ ایک روبوٹ ہے) مگر تب ایزی بتاتا ہے کہ یہ کوئی کھانے والی کوکی نہیں بلکہ انٹرنیٹ کوکی ہے۔

لوگوں کے کمنٹس کے جواب میں ایزی کہتا ہے کہ امیکا ہر جرم میں اُس کی روبوٹک پارٹنر ہے اور یہ کہ وہ پکی دوست ہے۔

اس روبوٹک گفتگو کے دوران صرف الفاظ ہی نہیں بلکہ تاثرات پر بھی غور کیجیے۔ دونوں روبوٹس کے چہرے جملے کی نوعیت کے مطابق تاثرات تبدیل کرتے ہیں۔

یہ دونوں روبوٹ جی پی ٹی فور سے مزین ہیں یعنی گفتگو کی صلاحیت اِن میں غیر معمولی نوعیت کی ہے۔ امیکا کئی زبانیں بول سکتی ہے۔۔۔۔۔۔

Read Comments