سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل اتفاق رائے سے سینیٹمیں منظور کرلیا گیا۔
بل وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا، چوہدری سالک نے کہا کہ بل کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات نوے روز میں حل ہوں گے جبکہ اراکین سینیٹ کی جانب سے ایوان میں بل کی حمایت کی گئی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے یہ بہت اچھا بل ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے تین ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں۔
بل کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ایوان کو مبارکباد پیش کی۔