Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2024 04:07pm

شاہ رخ خان کے خوبصورت ہونے کی سائنس نے بھی تصدیق کردی

بالی ووڈ کا نام ذہن میں آتے ہی سب سے پہلے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تصویر ذہن میں آتی ہے، کیونکہ ان کی اداکاری، طرز زندگی ان کی مقبولیت سے پوری دنیا متاثر ہے۔

شاہ رخ خان کا شمار ہالی ووڈ انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوتا ہے۔

جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آئے روز کئی اعزاز اور ریکارڈز اپنے نام کرتے ہیں وہیں اب ایک اور بڑے اعزاز نے شاہ رخ خان کے دروازے پر دستک دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا نام دنیا کے 10 خوبصورت ترین مردوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ناموں کی یہ فہرست معروف سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس میں ہالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر ڈی سلوا لندن میں سنٹر فار ایڈوانسڈ فیشل کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری کا کام انجام دیتے ہیں۔

مداحوں کے مطابق شاہ رخ خان دنیا کے سب سے خوبصورت آدمی ہیں وہیں ایک سائنسی تحقیق میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کا چہرہ پرفیکٹ لک کا حامل ہے۔

ڈاکٹر ڈی سلوا نے سب سے خوبصورت مردوں کی درجہ بندی کے لیے گولڈن ریشیو، ایک ریاضیاتی فارمولہ استعمال کیا جو کشش کی پیمائش کرتا ہے۔

سرجن نے مشہور شخصیات کے چہرے کے خدوخال اور خصوصیات کا تجزیہ کیا کہ وہ سنہری تناسب کے ساتھ کتنی اچھی طرح سے منسلک ہیں، ان کی درجہ بندی اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ اداکاروں کے چہرے کتنے پرکشش ہیں۔

ڈاکٹر ڈی سلوا کی گولڈن ریشیو فہرست میں ہالی ووڈ اداکار آرون ٹیلر جانسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہ رخ خان اس فہرست میں 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ لسٹ میں دیگر قابل ذکر اداکار جارج کلونی، ”ایملی ان پیرس“ سے لوسیئن لاویسکاؤنٹ، پال میسکل، اور رابرٹ پیٹنسن شامل ہیں۔

ڈاکٹر ڈی سلوا نے شاہ رخ خان کے چہرے کے خدوخال کی تعریف کی، شاہ رخ خان کی ناک کو 98.8 فیصد اسکور کیا جبکہ ان کی ٹھوڑی (Chin) 95 فیصد کے طور پر بہترین قرار دی گئی۔ جبکہ شاہ رخ خان کے مکمل چہرے کا پرفیکشن ریشو 86.76 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 سال کی عمر میں بھی شاہ رخ خان اپنی پرکشش شخصیت کی بدولت آج کی جنریشن کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہیں۔

Read Comments