قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کے اختیار کو ختم کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پندرہ رکنی اسکواڈ اور پلیئنگ الیون کے فیصلے صرف پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پندرہ رکنی اسکواڈ کا فیصلہ عاقب جاوید، اظہرعلی، علیم ڈار، اسد شفیق اور حسن چیمہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی لیکن حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کمیٹی کے ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی گئی ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ کا سلیکشن کے وقت ووٹ کا اختیار ختم کردیا گیا، ایکس آفیس ونان ووٹنگ ممبرز کا سلیکشن کمیٹی سے کردار بھی ختم کردیا گیا۔