Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2024 02:25pm

طالبہ سے زیادتی کی من گھڑت خبر کا معاملہ، طلبا اور شرپسند عناصر کا پیٹرول بموں سے پولیس پر حملے

لاہور میں نجی کالج کی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی من گھڑت خبر کے معاملے پر نجی کالج کے طلبا اور شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے چھ سرکاری موٹر سائیکلیں اور قائد کیمپس اسلام آباد کی عمارت کو آگ لگا دی۔**

پولیس نے نامزد چوبیس ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈھائی سو نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر عثمان اکبر کی مدعیت میں درج کیاگیا.

علاوہ ازیں شرپسند عناصر نے پیٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے۔ ایف آئی آر کے مطابق شرپسند عناصرنے پیٹرول بم پولیس اسٹیشن کی پارکنگ میں پھینکے، لاہور:جس کے نتیجے میں6ملازمین کی موٹر سائیکلیں جلا گئیں۔

اس سے قبل راولپنڈی کے مختلف کیمپس کے باہر طلبا نے احتجاج کیا اور پشاور روڈ کیمپس کے گیٹ اور شیشے توڑ دیئے

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک وکیل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ گلبرگ کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ گارڈ نے ریپ کردیا۔ مذکورہ ویڈیو کے بعد معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا۔ نجی کالج میں طلبا و طالبات نے احتجاج کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجاب کے دیگر شہروں میں طلبا و طالبات کی جانب سے مظاہرے کیے جانے لگے۔

اس دوران پولیس نے تصدیق کی کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ بعدازاں مریم نواز نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا لیکن اس رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے۔ جس کے بعد صوبائی حکومت حرکت میں آئی اور ویڈیو پوسٹ کرنے والے وکیل کو گرفتار کیا۔ وکیل نے دوبارہ ویڈیو پوسٹ کی اور اپنی بات سے مکر گیا۔ جس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز مریم نواز نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس معاملے ’بعض سیاسی‘ عناصر کی موجودگی کا بھی تذکرہ کیا۔

نجی کالج کے طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کا واقعہ، مقدمہ درج

تاہم اس پورے منظر نامے کے باوجود طلبا و طالبات سراپا احتجاج ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ کالج اور یونیورسٹی سطح پر ہراسگی کمیٹی بنائی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

تازہ احتجاج راولپنڈی کے مختلف کیمپس کے باہر ہوا۔ طلبا کمرشل مارکیٹ، سکس روڈ، مورگاہ، پشاورکیمپس کے باہر جمع ہوئے اور پشاور روڈ کیمپس کے گیٹ اور شیشے توڑ دیے۔

علاوہ ازیں مورگاہ کیمپس کے باہر طلبہ نے پتھراؤ کیا اور ایوب پارک چوک مکمل بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

لاہور میں طالبہ سے زیادتی کا دعویٰ کرنیوالا ٹک ٹاکر وکیل گرفتار

طالبہ سے مبینہ زیادتی کیخلاف طلبہ کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، احتجاج کا دائرہ کئی شہروں تک وسیع

نجی کالج میں طلبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبر پھیلانے والے 70 اکاؤنٹ شناخت

Read Comments