Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2024 10:28am

صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کے مقدمے میں نامزد سماجی رہنما صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ صارم برنی کوکراچی ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔ صارم برنی کے وکیل کے مطابق ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسرنے مقدمےکا چالان پیش نہیں کیا، جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔

صارم برنی کے وکیل نے کہا کہ صارم برنی ضمانت کا مستحق ہے، ضمانت منظورکی جائے۔

Read Comments