Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2024 10:24am

اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤں سے پولیس مقابلے میں اہلکار شہید

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ خلیل مارکیٹ کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے اہلکار شہید اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران اہلکار شہید ہوا۔ ترجمان کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11خلیل مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔

ترجمان پولیس کے مطابق 50 سالہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت عبدالغفار ولد حاجی خان عمر سے ہوئی ہے، زخمی راہگیر کی شناخت اعجاز ولد گل علی خان عمر 24 سال سے ہوئی۔

Read Comments