Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2024 10:01am

امریکی دباؤ پر بھارت نے را اہلکار کو برطرف کرکے جیل میں ڈال دیا

امریکی سرزمین پرقتل کی سازش پر واشنگٹن کے سخت احتجاج کے بعد بھارتی حکام نے خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایک ایجنٹ کو ملازمت سے برطرف جیل میں ڈال دیا۔

سیٹیزن وائس کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ انہیں بھارت نے آگاہ کیا کہ امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایک انٹیلی جنس آپریٹو کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمیں ان کی جانب سے تحقیقات کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ موصول ہوا ہے، یہ ایک نتیجہ خیز ملاقات تھی۔“

میتھیو ملر کے مطابق ”بھارتی حکام نے ہمیں مطلع کیا کہ محکمہ انصاف کی فرد جرم میں جس فرد کا نام لیا گیا ہے وہ اب بھارتی حکومت کا ملازم نہیں ہے۔“ میتھیو ملر نے کہا کہ ”ہم تعاون سے مطمئن ہیں۔“

امریکی استغاثہ نے گزشتہ نومبر میں ایک بھارتی نژاد سکھ رہنما کو نیویارک میں قتل کرنے کی ناکام کوشش پر فرد جرم عائد کی تھی۔

فرد جرم میں ایک ”بھارتی سرکاری ملازم“ کا ذکر کیا گیا، جس نے ہٹ مین کو بھرتی کیا تھا اور قتل کی سازش کی نگرانی کی تھی جس میں 15 ہزار ڈالر کی نقد رقم کی ترسیل کا بھی بندوست کیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان نے نہ صرف ملازم کو ”برطرف“ کیا بلکہ گرفتار کر لیا۔ محکمہ خارجہ نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

Read Comments