Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2024 10:47pm

حزب اللہ کا گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، 50 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

حزب اللہ نے اسرائیل کو ڈرون حملے کے بعد ایک بڑا دھچکا دیا ہے، لبنانی عسکری تنظیم نے رمیہ میں گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متعدد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لبنانی علاقے سے نکالا، 49 اسرائیلی فوجیوں کو حیفا کے کے رمبم اسپتال اور بینلسن اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کا جنوبی لبنان کے حزب اللہ کمانڈر کو مارنے کا دعویٰ

ترک میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک شدگان کو تل ابیب میں واقع اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتال شیبا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

Read Comments