Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2024 10:13pm

ایم ون ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی، 3 جاں بحق

اسلام آباد کے ایم ون ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی، اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

مسافر وین میں آتشزدگی کا واقعہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Read Comments