Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2024 09:44pm

افغانستان میں ٹی وی پر جانداروں کی تصاویر، ویڈیو دکھانے پر پابندی، چینلز کا انوکھا اقدام

افغانستان میں ٹی وی چینلز کو تصویر اور ویڈیوز کے چلانے سے روکے جانے پر میڈیا مالکان نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹی وی چینل کے لوگوں کے ساتھ ریڈیو نشریات شروع کردی ہیں۔

بدھ کو 23 افغان ٹی وی چینل اس طور اپنی نشریات چلاتے رہے کہ لوگوں کو لوگو دکھائی دے رہا تھا اور نشریات سنائی دے رہی تھیں۔

یاد رہے کہ افغانستان وزارتِ اوامر و نواہی نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ نئے قانون کے تحت کوئی بھی ٹی وی چینل اب تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کرسکے گا۔

اخلاقی امور کی وزارت کے ترجمان نے کہا تھا کہ جاندار اشیا کی تصویر لینا اور ویڈیو بنانا چونکہ شریعت کے منافی امر ہے اس لیے کوئی بھی ٹی وی چینل ایسا نہیں کرسکے گا۔ اس قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزا دی جائے گی۔

اس وقت افغانستان کے تمام ہی ٹی وی چینل بظاہر ریڈیو چینل میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ اسکرین پر صرف لوگو دکھائی دے رہا ہے اور آواز سنائی دے رہی ہے۔ اخلاقی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ پہلے یہ قانون صرف چند صوبوں میں نافذ کیا گیا تھا مگر اب اِسے پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ اس قانون کے نفاذ سے قبل قندھار میں عام لوگوں کے تصویر لینے، ویڈیو بنانے پر پابندی عائد تھی تاہم نیوز چینلز کو محدود پیمانے پر ویڈیوز چلانے کی اجازت تھی۔

Read Comments