گجرات میں دوران احتجاجی طالبعلم کے دھکا دینے سے نجی کالج کا گارڈ بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق گجرات میں نجی کالج کے گارڈ کا بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے جبکہ دھکا دینے والا طالب علم پولیس حراست میں ہے۔