لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر پنجاب کے متعدد شہروں طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ گلبرگ میں واقع نجی کالج کی ایک طالبہ کو گارڈ نے ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ ادھر پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی بنادی۔ علاوہ ازیں پولیس کے نزدیک یہ تمام معاملہ جھوٹی خبر کا شاخسانہ ہے۔ اس ضمن میں طالبہ سے منسلک وائرل وڈیو کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس پیش رفت کے باوجود پنجاب کے شہر بورے ولا، جڑانوالہ، کامونکی، وہاڑی میں طلبا و طالبات کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بورےوالا میں احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے پریس کلب پہنچی۔ طلبہ نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
جڑانوالہ لاہور کے نجی پنجاب کالج میں مبینہ واقعہ کے خلاف مقامی کالج کے طلباء کا جڑانوالہ کیمپس کےباہر احتجاج دوسرے روز بھی جاری، نجی کالج کی انتظامیہ و پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی
نجی کالج کے طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کا واقعہ، مقدمہ درج
نجی کالج کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری کیمپیس کے باہر پہنچ گئی۔ طلبا نے نجی کالج کی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ طلبا نے مین فیصل آباد اور کینال روڈ پر شدید احتجاج کیا۔
علاوہازیں کامونکی میں بھی لاہور طالبہ حراسگی کے خلاف دوسے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ وکلا بھی سڑکوں پر نکل آئے اور جی ٹی روڈ سٹی چوک سے پنجاب کالج تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی میں امیدوار صدر بار کامونکی میاں شاہد علی، امیدوار سیکرٹری رانا عمر حیات، عرفان سندھو ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا اور طالب علم لڑکے لڑکیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
لاہورمیں طالبہ سے زیادتی کا معاملہ، نجی کالج کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی، پنجاب پولیس
اس موقع پر میرے ملک کی بیٹی کو انصاف دو کے نعرے لگائے گئے اور واقعہ کے زمہ داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسی مبینہ واقعہ کے خلاف وہاڑی میں سرکاری و نجی کالجز کے طلبا وطالبات نے احتجاجی ریلی نکالی اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
واقعہ کے پیش نظر وہاڑی کے سرکاری و نجی کالجز میں چھٹی کر دی گئی اور مختلف کالجزکے سامنےپولیس کی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
سینکڑوں طلبا وطالبات نے نجی کالج کے سامنے حاصل پور روڈ کو آگ لگا کر بلاک کر دیا۔ طلبا نے واقعہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے واقعہ کی شفاف انکوائری اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
بھلوال کے تمام نجی کالجز میں دوسرے روز بھی تعطیل رہی۔ سرکاری کالجز کی جانب سے لاہور حراسگی کے واقعہ کے خلاف طلباء کا احتجاج روڈ بلاک کردیے گئے۔