جمہوریہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی سطح پر بیلاروس کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔