Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2024 03:43pm

پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پربھی گفتگو کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا اورعالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، مستقبل میں پارلیمانی وفود کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔

Read Comments