صدرآصف علی زرداری نے چین کے وزیراعظم کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیا۔
دوپہر کے کھانے میں رشئین سیلیڈ ، فرائی جھینگے ، چکن کورن سوپ سے تواضع کی گئی ۔۔ فش فرائی ، سٹیم وائٹ رائس ، سویٹ اینڈ ساور چکن ، گارلک لائس بھی پیش کئے گئے۔ بیف فرائی، مکس سبزی ،شاہی ٹکڑے فریش فروٹ اورگرین ٹی بھی مہمانوں نے ٹیسٹ کی۔
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری، گورنر کے پی کے فیصل کنڈی، گورنرپنجاب سلیم حیدر، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، ارکان قومی اسمبلی بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے،میں صرف پاکستان کودیکھاتا ہوں، پاکستان کی ہی کامیابی چاہتا ہوں۔ علاوہ ازیں چین کے وزیراعظم اورصدرآصف زرداری کی وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی۔
مزید پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
شنگھائی اجلاس: رکن ممالک میں تعینات بیشتر پاکستانی سفرا اسلام آباد طلب