سندھ میں درسی کتابوں کے غیرملکی فنڈنگ پر مبنی منصوبے میں نیب کے افسر کی تعیناتی کا انکشاف ہواہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں درسی کتابوں کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سندھ ہائیکورٹ میں منصوبے میں نیب افسر کی تعیناتی پر حیرانی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں عدالت نے نیب کے افسر رضوان سومرو کو دس دن کے اندر واپس نیب بھیجنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ نیب کا افسر محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہونا حیران کن ہے۔
عدالت نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اعلیٰ سطحی تقرری سوالیہ نشان ہے، نیب افسر کی ذمہ داری کرپشن کی تحقیقات کرنا ہے،نیب افسر کوانتظامیہ یامینجمنٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کےمنصوبے کیلئےغیرمتنازع افسر چاہیے، محکمہ تعلیم میں ایڈہاک اور ڈیپوٹیشن پر تعینات ہے۔ آفسر گلزار پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس سے ہے، تاہم وہ ایڈیشنل سیکریٹری پی ایس سی تعینات ہیں۔