اسرائیلی فضائیہ نے پیر کو شمالی لبنان میں عیسائیوں کی اکثریت والے قصبے عائتو پر حملہ کردیا جس سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
عائتو کے میئر جوزف تراد نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے ایک ایسے مکان کو نشانہ بنایا جو بے گھر ہونے والے افراد نے کرائے پر لے رکھا تھا۔**
اسرائیلی فوج نے لبنان کے مزید 25 دیہات کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے جنگجوؤ انسانی ڈھال کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت نے بایا ہے کہ اسرائیل پر بڑی تعداد میں پروجیکٹائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے لاکھوں افراد کو محفوظ ٹھکانوں کی طرف جانا پڑا ہے۔