تحریک انصاف نے آج ہونے والا جلسہ موخر کردیا، ذرائع کے مطابق فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ عمران خان کے طبی معائنہ کروانے کی شرط مانے کی بنیاد پر کیا گیا۔
حکومت بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کروانے کے لیے تیار ہو گئی تھی۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ ایس سی او اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق باضابطہ اعلان کیا۔
حکومت نے کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی۔ ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہوگئی اور ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دے دی ہے اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہ دیا تو اسلام آباد دور نہیں، علی امین گنڈاپور
آئینی ترامیم پر کافی حد تک ہم آہنگی ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔