ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 659 ڈالر فی اونس ہے۔