**چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر سیاست دانوں کے بعد سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا۔**
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ اگست دو ہزار تئیس میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت ٹو پوائنٹ زیرو کا مطالبہ کیا جس کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موجودہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق اپنی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ مطالبے کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا، اصلاحات کےلیےسول سوسائٹی میں اتفاق رائےپایا جاتا ہے۔