بھارتی سیاستدان اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل میں ملوث ایک شوٹر نے انسٹاگرام پر 80 دن قبل پوسٹ کی تھی۔ پوسٹ اب وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق12 اکتوبر کو ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کرنے والے 2 شوٹرز کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جب کہ ایک شوٹر تاحال مفرور ہے۔
بابا صدیقی کو قتل کرنیوالے شوٹرکی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق فرار ملزم شیو کمار گوتم نے انسٹاگرام پر واقعے سے 80 روز قبل ایک تصویر پر کیپشن لکھا تھا جو اب وائرل ہورہا ہے۔
تصویر میں شیو کمار موٹرسائیکل کے سہارے کھڑا ہے اور تصویر کے کیپشن میں درج ہے ’یار تیرا گینگسٹر ہے جانی‘۔
شیو کمار گوتم کی جانب سے یہ پوسٹ 24 جولائی کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 2 مشتبہ افرادمیں سے ایک کا تعلق ہریانہ سے ہے جس کا نام گرو میل بلجیت سنگھ اور عمر 23 سال ہے جبکہ دوسرا شوٹر اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ دھرم راج کشیپ ہے۔