Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2024 02:18pm

پولیس کا انوکھا کارنامہ، 7 سالہ بچے پر چوری اورپولیس مقابلے کا مقدمہ درج

نوشہروفیروز میں پولیس نے پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ پولیس نے 7 سالہ بچے پر دومقدمات درجکرلیے جس میں ایک چوری جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ ہے۔

معصوم بچہ ضمانت کے لیے مورو کورٹ پہنچ گیا۔ پولیس نے کہا کہ بچے پرچوری اورپولیس مقابلے کا کیس درج ہے۔ بچے نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائرکردی۔

بچے کے ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمے کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کونوٹس لینا چاہیے۔

Read Comments