Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 05:28pm

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، شہباز شریف نے استقبال کیا

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے۔

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان پر اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم لی چیانگ کو پاکستان آمد پر21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نےچین کےوزیراعظم کےپھول پیش کئے۔ کسی بھی چینی وزیراعظم کا11برس بعد پاکستان کاپہلا دورہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔

پاکستان اورچین کےوزرائےاعظم کےوفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ورچوئل افتتاح سمیت سی پیک ٹو کےساتھ دیگربڑے منصوبے بھی شامل ہیں۔

چینی صدر کا پاکستان کے نام پیغام

پاکستان آمد کے بعد چینی وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیسےہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے جب کہ پاکستان چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔

لی چیانگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں ، 73سال میں دونوں ممالک نےمستقل اعتماد قائم رکھااورایک دوسرےکی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جب کہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Read Comments