ریشم کا شمار پاکستان کی ممتازفلمی ستاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سلور اسکرین میں آگئیں جہاں انہوں نے کچھ بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ فلمی دنیا میں انہوں نے فلم ’جیوا‘ سے شہرت حاصل کی۔
اداکارہ کا روحانیت سے گہرا تعلق ہے اور وہ اکثر لنگر تقسیم کرتی، خیرات کرتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح نماز تہجد نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔
نصیبو لال کا وہ گانا جس نے ملزم اور پولیس کی ناک میں دم کر دیا
ریشم ایک ویب شو کی مہمان تھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی رکاوٹوں اور درد کے بارے میں بتایا۔
ریشم کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمرمیں اپنے والدین کو کھو دیاتھا۔ ریشم کی پیدائش سے پہلے ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا اور ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ 7 سال کی تھی۔ انہوں نے آگے بڑھنے کے لیے اپنے کیریئر میں بہت جدوجہد کی ہے جس میں انہیں بہت قریبی پیاروں کی طرف سے دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ 15 ماہ قبل انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی تھی۔ اب وہ اپنے اردگرد لوگوں کی بجائےاپنے درد کے بارے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بات کرتی ہیں۔ اللہ سے بات کرنے سے انہیں بہت مدد ملی ہے اور ایک ایسا سکون ملا ہے جسے وہ اس سے پہلے نا آشنا تھیں۔
ریشم نے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی ہمیشہ دعا کی ہے۔ لیکن تہجد واقعی زندگی کا ایک نیا مطلب ان کے سامنے لایا ہے۔