Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2024 09:35pm

ترکیہ کی معطل فٹبال ریفری نے اپنی نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دے دیا

ترکیہ کی فٹبال ریفری ایلف کراسلان نے مبینہ نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے پر معطل کیے جانے کے بعد پہلی بار لب کُشائی کی ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو میں اُسے اور اردیمر کو دکھایا گیا ہے وہ فیک ہے۔

ایک میچ آفیشل کے ساتھ بنائی گئی اس نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے پر ٹرکش فٹبال فیڈریشن نے ایلف کراسلان کو معطل کردیا تھا۔ 24 سالہ ایلف کراسلان اور 61 سالہ مبصر اورہان اردیمیر کی ویڈیو کے سامنے آتے ہی مختلف تبصروں کا بازار گرم ہوگیا۔

ایلف کراسلان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کی اور اورہان اردیمیر کی جو ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بہت لمبا سفر کرنا ہے اور میں ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کروں گی۔

ایلف کراسلان کا کہنا ہے کہ چیخنا، رونا اور اداس ہونا میرے مزاج کا حصہ نہیں، میں تو ہنستے ہوئے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہوں۔ یہ بات خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام پر ایلف کراسلان کے فالوئرز کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

Read Comments