Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2024 06:08pm

فافن کا پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد سے اہم ملاقات کی ہے، فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے فافن کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں نیشنل کوآرڈینیٹر راشد چوھدری، صلاح الدین اور جوبلی بانو شامل تھے۔

بند کمرہ اجلاس میں آئینی ترمیم پر حکومتی اور دیگرجماعتوں کے مسودوں پر غور

پیپلز پارٹی نے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد کو وفاقی آئینی عدالت کے معاملے پر ڈرافٹ کے حوالے سے آگاہ کیا، فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا۔

فافن کے وفد نے سینیٹر شیری رحمان کو اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

بلاول نے آئینی مسودے کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم 18ویں ترمیم کی طرح شفاف اور اتفاق رائے سے ہو،چیئرمین بلاول زرادی کی ہدایت پر سول سوسائٹی کو وسیع تر مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔

Read Comments