Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2024 06:05pm

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصف محمود کو سدرن کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے رواں برس کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن ریاست کے 500 سے زائد اسپتالوں کی نمائندہ تنظیم ہے، مذکورہ اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود کو اس سال کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے اور انسانی حقوق ایکٹیوسٹ ان کے لیے انتہائی بڑا اعزاز ہے۔

ڈاکٹر آصف نے مزید کہا کہ وہ یہ ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ ناصرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں سماجی انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں۔

Read Comments