Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2024 11:52am

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبرکو احتجاج ملکی مفاد میں نہیں ، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 15 اکتوبرکواحتجاج ملکی مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کا دشمن یہاں استحکام نہیں آنے دینا چاہتا۔

کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس نیوز کے دوران انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کےلیے وفودآرہے ہیں، ملک ہے توہماری سیاست اور جمہوریت ہے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے کسی کو منع نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اپنے مفاد کیلئے ملک کا نام خراب کرنا غلط ہے، پاکستان کے چیلنجز کا سب کو پتہ ہے ،مصطفی کمالیہ ملک ،ادارے ہیں توہم چین سےسانس لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کا15اکتوبرکواحتجاج ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست ملک کی سالمیت سے اوپر نہیں ہے، یہ ملک اور ادارے ہیں تو ہم چین سے سانس لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کو پندرہ اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لینے چاہیئے۔

ڈی چوک پر احتجاج کی کال، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پی ٹی آئی قیادت روپوش

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پانچ دن کیلئے تمام ریسٹورنٹس بند کیے جا رہے ہیں۔ اسکولوں کی تین دن کی چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔

Read Comments