Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2024 11:19am

سوات میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

سوات میں منگلور کےعلاقہ بنجوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے قتل کے الزام میں دو بھائیوں، شوہر اور دیورکو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

اس سے قبل رواں برس فروری میں سوات میں کبل کے علاقہ دیولئی میں ایک گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں۔ پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی فیضان حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرت کے نام پر اہلیہ اور بیٹیوں کو قتل کیا تھا جبکہ واقعے کی اطلاع سالے کو فون پر دی۔

پولیس کے مطابق گھر سے جن افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ان میں خاتون، اس کی 19سالہ بیٹی سائلہ، 13سالہ ثانیہ اور اسما شامل تھیں۔

Read Comments