Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2024 05:46pm

چاہتے ہیں بابراعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑی نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آئیں، پی سی بی

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت پی سی بی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کا دورانیہ دو گھنٹے رہی جبکہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سےمحسن نقوی کو آگاہ کیا۔

محسن نقوی کی اجلاس سے قبل مینٹورز سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سےمحسن نقوی کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں کھلاڑیوں کا فٹنس کا عمل رواں سیریزکےختم ہونےتک مکمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پچزکا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز نے اس حوالے سے تجاویز دیں۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اجلاس میں شریک تھے۔

مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقار یونس اورثقلین مشتاق نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ مینٹور سرفراز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

بعد ازاں ، پاکستان اسکواڈ کےبارے میں پی سی بی نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی چاہتا ہے بابراعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑی نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آئیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اپنی نسل کے بہترین بلے باز ہیں، پی سی بی چاہتا ہےکہ ایک ذہنی طور پر تروتازہ بابر مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرے۔

پی سی بی نے کہا کہ مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بابراعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Read Comments