Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2024 08:36am

بلاول نے آئینی مسودے کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہ اہے کہ پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت میں نامکمل عدالتی اصلاحات کی تکمیل کےلیے آئینی عدالت کی تجویزدی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی ماہ پہلے ڈرافٹ حکومت کے ساتھ شیئر کیا تھا، ججز کے ذریعے ججز کےلیے ججز کی تقرری کا طریقہ کار ختم کرنےکی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ ایک متفقہ مسودے کیلئے جے یو آئی سے بات کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم کےلیے متفقہ مسودہ بڑے مشاورتی عمل کی بنیاد بنے گا۔ بلاول بھٹو نے آئینی مسودے کی کاپی بھی ایکس پر شیئر کردی۔

https://x.com/BBhuttoZardari/status/1845105948727148818

Read Comments