Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2024 08:26am

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج پر اسرائیل کے حملے، 34 ممالک کا اظہار مذمت

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج پر اسرائیل کے حملے پر چونتیس ممالک کی شدید مذمت کی ہے۔

ان ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا کہ جس میں کہا خطے کی موجودہ صورتحال میں امن کا کردار اہم ہے، امن فوج پر حملوں کی تفتیش ہونی چاہیے۔

مشترکہ بیان کے مطابق لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج کا احترام کیا جائے اور امن مشن کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے امن فوج پر دو دن میں دو بڑے حملے کیے، ان حملوں میں تیرہ فوجی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل کی لبنان میں دہشت گردی جاری ہے اور مزید دس سے زائد افراد شہید اور چودہ زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت بیروت کے قریب برجا قصبے پر حملے میں چار افراد شہید ہوئے، دوسرا فضائی حملہ مایسرہ قصبے میں ایک گھر پر ہوا، پانچ افراد جاں سے گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ستاون فضائی حملوں میں ساٹھ لبنانی شہید اور ایک سو اڑسٹھ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید افراد کی تعداد دو ہزار دو سو انتیس ہو گئی، دس ہزار تین سو اسی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی حکام نے تین سو راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو اسرائیلی زخمی ہوئے، حیفا میں دو راکٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ۔

Read Comments