Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2024 10:24am

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی بیرسٹر گوہر پر برہم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد مسئلہ بن گیا ہے، پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر مسلسل دوسری بار کور کمیٹی اجلاس بلا کر خود شریک نہ ہوئے۔

کور کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئینی ترامیم اور احتجاج سمیت دیگر امور پر گفتگو ہونا تھی۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کے 31 شرکا بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا انتظار کرتے رہے۔

عمران خان سے واپس لی جانے والی سہولیات سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، جیل ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے ہفتہ کو 4 بجے کور کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا تھا، لیکن کور کمیٹی کے ممبران نے بیرسٹر گوہر کی عدم شرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبران نے کہا کہ ایک روز قبل رات 11 بجے بلائے گئے اجلاس کو بھی اچانک منسوخ کردیا گیا، لیڈرشپ کا یہ رویہ نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔

عمران خان کے کان بھرنے والا کون تھا ؟ اسد عمر نے نام بتا دیا

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی اچانک مصروفیت کا بتا کر شرکت نہ کی۔

Read Comments