Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2024 09:44pm

اسکول ٹرپ کی بس حادثے کا شکار ، 1 طالبعلم جاں بحق، 7 زخمی

سیالکوٹ سے آئی اسکول ٹرپ کی بس شکرپڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 طالبعلم جاں بحق جبکہ 7 بچے زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔

Read Comments