Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2024 08:25pm

دو بچے عمارت کے ملبے تلے دبنے سے بال بال بچ گئے

یہ مثل تو آپ نے بھی سُنی ہوگی کہ جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے۔ کچھ ایسا ہی دو بچوں کے ساتھ ہوا۔ یہ دونوں ایک گلی سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک عمارت منہدم ہوگئی۔

بچوں کو اِس عمارت کے سامنے سے گزرتے ہوئے چھٹی حِس نے خبردار کیا۔ خطرہ بھانپتے ہوئے اُنہوں نے اچانک دوڑ لگائی اور پھر اگلے ہی لمحہ پوری عمارت اُس جگہ آ گری جہاں سے گزرے تھے۔

یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کا ہے۔ گرنے والی عمارت 100 سے 150 سال پرانی تھی۔ میرٹھ کے علاقے صدر بازار میں بچوں کے گزرنے اور عمارت کے گرنے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی سے ایک اسکوٹر گزرا۔ پھر ایک خاتون ہاتھ میں تھیلا لیے گزریں۔ اُن کے پیچھے دو بچے خوش گپیاں کرتے ہوئے گزرے اور خطرہ محسوس کرتے ہی بھاگے۔ اُن کے بھاگتے ہی عمارت زمین پر آ رہی۔

Read Comments