Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2024 09:03pm

جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کی آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام پر آگیا ہے، جے یو آئی نے آئین میں 24 ترامیم تجویز کی ہیں۔

مسودے کے مطابق جے یو آئی نے آئین کے آرٹیکل 38، آرٹیکل 175 اے، آرٹیکل 243، آرٹیکل 230 اور آرٹیکل 203 میں ترامیم تجویز کی ہیں۔

مسودے میں یکم جنوری 2028 سے تمام اقسام کے سود کے خاتمے کی تجویز دی گئی ہے اور چاروں صوبائی اور دونوں ایوانوں میں متعارف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

جے یو آئی نے تجویز دی ہے کہ ملک میں اسلامی مانیٹری پالیسی سسٹم متعارف کرایاجائے، ساتھ ہی 19ویں ترمیم کے مکمل خاتم اور 18ویں ترمیم کی مکمل بحالی کی تجویز بھی دی ہے۔

آئینی پیکج پر نمبر گیم کے معاملے پر بلاول اور فضل الرحمان کی نوک جھونک

جے یو آئی کے مسودے کے مطابق آئینی بینچ کو آئینی تنازعات یا تشریح کا اختیار ہوگا۔ اس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مسودے میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت پانچ سینئر ججز پر مشتمل بینچ بنانے کی تجویز شامل ہے، جبکہ ہائی کورٹس میں چیف جسٹس سمیت تین سینئر ججز پر مشتمل آئینی بینچ بنانے کی تجویز ہے۔

مسودے کے مطابق صوبائی آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سپریم کورٹ آئینی بینچ میں ہوگی۔

19ویں ترمیم ختم، 18ویں ترمیم بحال کی جائے، مولانا فضل الرحمٰن

خیال رہے کہ جے یو آئی نے اپنا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں پیش کر دیا ہے۔ سینیٹر کامران مرتضی کہتے ہیں پیپلز پارٹی اور ہمارے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور بینچ کا فرق ہے۔ باقی کسی نکتے پر ہمیں اعتراض نہیں۔

Read Comments