دو سال بعد ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ سے بالی ووڈ میں واپسی کرنے والی اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انڈسٹری کا گھناؤنا سچ بے نقاب کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ چمچہ گیری کرنی نہیں جانتے تو آپ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ چمچہ گیری انڈسٹری میں کامیابی کی کلید ہے۔ تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔
”دی رنویر شو“ پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران ملیکہ شیروات نے کہا کہ بالی ووڈ میں آپ کو بہت ڈپلومیٹک (سیاسی) ہونا پڑتا ہے، لوگ بہت جلد ناراض ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ ڈپلومیٹک نہیں ہیں تو پروجیکٹ آپ کے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور لوگ آپ کو برا بھلا کہتے ہیں۔
سیٹی بجانے پر جیا بچن کیساتھ کھڑی کاجول غصے سے پھٹ پڑیں
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہاں چمچہ گیری ہی سب کچھ ہے۔ روایتی بالی ووڈ بہت فارمولک ہے۔ میں ہریانہ سے ہوں اور یہ سب میرے بس کی بات نہیں ہے۔ میں ان سب باتوں کے لئے تیار نہیں ہوں۔
ملیکہ شیراوت اس سے قبل بھی کئی بار اپنی آن اسکرین بولڈ امیج کی وجہ سے بالی ووڈ میں درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرچکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ کئی بڑے اداکار یہ سمجھتے تھے کہ ان کی آن اسکرین بولڈنس کا مطلب ہے کہ وہ آف اسکرین بھی ان سے ملنے کیلئے تیار ہوں گی۔
’کبھی میں کبھی تم‘ کے نازیبا سین پر سینسر بورڈ حرکت میں آگیا
اداکارہ کے مطابق وہ رات کو ملیکہ شیراوت کو فون کرتے تھے، یہ سوچ کر کہ اداکارہ حقیقی زندگی میں بھی ویسی ہی ہیں جو اسکرین پر نظر آتی ہیں۔ تاہم ملیکہ نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
ملیکہ شیراوت نے عمران ہاشمی کے ساتھ کی گئی فلم ”مرڈر“ سے مقبولیت حاصل کی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ملیکہ شیراوت نے ”ہس“، ”ٹائم رائڈرز“ اور ”ڈرٹی پولیٹکس“ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔انہیں آخری بار 2022 میں فلم ”RK/RK“ میں دیکھا گیا تھا، اس سے پہلے انہوں نے پانچ سال کا بریک لیا تھا۔