اسلام آباد اور راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرس کے پیش 12 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس دوران جڑواں شہروں میں ناصرف ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلبز بند کرنے کے احکلامات جاری کئے گئے ہیں، بلکہ سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ ضلعی عدالتوں میں بھی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں تین دن 14 ،15 ،16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔
پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
شھنگائی تعاون تنظیم کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کےباعث 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی کی ضلعی عدالتیں بند رہیں گی۔
قبل ازیں، سپریم کورٹ نے بھی ان تین دنوں میں عدالت بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں جن میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس ای او سربراہی اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔