پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اراکین کانگریس نے سیکریٹری آف اسٹیٹ کو مراسلہ لکھا ہے جس میں انٹونی بلنکن سے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی بانی عمران خان کی قید سے متعلق تحریری ایپ ڈیٹ ماحول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر امریکا میں پی ٹی آئی کے آفشیل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ مراسلہ پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوازی اور جیک برگ مین نے لکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی کانگریس میں ٹام سوازی پاکستان کاکس کے سربراہ بنے تھے اور چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ٹوئٹ میں مراسلے کا عکس بھی پوسٹ کیا۔ جس میں ٹام سوازی اور جیک برگ مین کی جانب سے انٹونی بلنکن سے درخواست کی گئی کہ عمران خان، ان کی قید، پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کی ’قیدی تنہائی‘ سے متعلق متعدد رپورٹس کی روشنی میں درخواست کی جاتی ہے کہ اس بابت تحریری طور پر اپ ڈیٹ (تازہ معلومات) لی جائے۔
امریکی اراکین کانگریس نے مراسلہ میں یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر ہر سہ ماہی رپورٹ ہمیں فراہم کی جائے۔