ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق کنج علیزئی پہاڑوں اور ٹل پاراچنار روڈ پر فائرنگ ہوئی، واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ہسپتال کے مطابق زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کی واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، صبح مقبل قبائل کی جانب سے طوری قبائل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا کہ ضلع بھرمیں آمدورفت کے راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:
کرم قبائل میں زمین کا تنازع 47 جانیں نِکل گیا، فریقین سیز فائر پر آمادہ
کرم: جھڑپوں میں 50 افراد کی ہلاکت اور 120 افراد زخمی ہونے کے بعد قبائل کے درمیان سیز فائر