Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2024 10:21am

تصویر میں چھپا نمبر تلاش کرنے کا چیلنج قبول کیجیے

سوشل میڈیا متعدد ایسی تصاویر سے بھرا ہے جو صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہیں۔

جی ہاں! یہاں اُن تصاویر کی بات ہو رہی ہے جنہیں ’آپٹیکل الیوژن‘ کہا جاتا ہے، جنہیں بہترین بصارت والے افراد ہی حل کرسکتے ہیں۔

تو یہاں ایک تصویری چیلنج آپ کیلیے لے کر آئے ہیں جس میں آپ نے چھپے نمبر کو تلاش کرنا ہے۔

یہ تصویری پوسٹ ایک انسٹاگرام پیج مائنڈ ٹینگل ہب پر شئیر کی گئی ہے جو کافی وائرل ہے۔ اس میں ایک سبز دائرہ ہے جس کے اندر نمبرز پوشیدہ ہیں مگر واضح طور پر انہیں نہیں دیکھا جا سکتا۔ ہزاروں افراد نے اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی تاہم بہت سے لوگ صرف سر کھجاتے ہی رہ گئے۔

پہیلی دکھنے میں تو آسان معلوم ہوتی ہے، لیکن درحقیقت یہ تھوڑی مشکل ہے کیونکہ یہ آپ کے دماغ کیساتھ کھیل رہی ہے۔

مذکورہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین مخلتف تجربات شئیر کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ میں نے صرف 2 سیکنڈز میں نمبرز تلاش کرلیے۔ تو دوسرے صارف نے لکھا کہ لکھا کہ کیا صرف میں ہہی ہوں جو پانچ منٹ سے سبز دائرے کو گھور رہا ہوں اور پھر بھی کچھ نہیں دیکھ سکتا؟

پوسٹ دیکھ کر متعدد صارفین نے کمنٹس میں جواب دیتے ہوئے لکھا کی اس تصویر میں چھپا نمبر ’89‘ ہے، بعض صارفین مختلف جواب کے ساتھ کمنٹس باکس میں نظر آئے۔

Read Comments