کینیڈین وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں نئی دہلی سے بھارتی نژاد کینیڈین ہردیپ سنگھ کے قتل کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
میلانی جولی نے عالمی برادری سے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے ذمہ داروں کااحتساب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کینیڈین وزیرخارجہ نے زور دیا کہ ملزمان کوگرفتارکرکے کسی دوسرے قتل کوروکا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب کینیڈا میں قتل کے جرم میں تین بھارتی شہریوں کے بعد ایک اور بھارتی دہشتگردکوگرفتار کیا گیا۔
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت
کینیڈین حکام اور فائیو آئیز انٹیلیجنس ایجنسی نے مودی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا، امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
خیال رہے کہ 9 نومبر 2023 کو ہرپریت سنگھ اوپل کا کینیڈا میں قتل کر دیا گیا، واردات کے دوران 11 سالہ بیٹا بھی ہلاک ہوا کینیڈا میں گرفتار تینوں بھارتی شہریوں کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔
علاوہ ازیں امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا مودی سرکار نے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔