Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2024 08:13am

امریکی صدرکا دورہِ جرمنی منسوخ، طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے میں کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تخمینہ 50 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے، جہاں طوفان کے اثرات کے ساتھ ساتھ امریکی صدارتی انتخابات پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بائیڈن نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنا جرمنی کا دورہ منسوخ کیا ہے، جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے۔ اب وہ فلوریڈا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں کی نگرانی کریں گے۔

فلوریڈا میں طوفان ملٹن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں، اور تفریح گاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس طوفان کے باعث 22 لاکھ صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

اس المناک واقعے کے نتیجے میں فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ صورت حال نہ صرف مقامی آبادی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے بلکہ اس کے سیاسی اثرات بھی دور رس ثابت ہو سکتے ہیں۔

Read Comments