کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 15 پیسے کی کم ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے کم ہونے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پربند ہوا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 59 پیسے پرمستحکم رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 43 پیسے کمی سے 304.67 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے کمی سے 364.16 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.01 روپے، اور سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.17 روپے کا ہوگیا۔