پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے دو مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ عبوری ضمانت تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں حاصل کی گئی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے خلاف مقدمات 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر درج کیے گئے تھے۔ سلمان اکرم راجہ کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ملزم کو گرفتاری کرنے سے متعلقہ اداروں کو روک دیا ہے اور تفتیشی افسر کو 26 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔