چیف جسٹس نے سرکاری خرچ پرالوداعی ڈنرلینے سے معذرت کرلی۔ چیف جسٹس نے مؤقف اپنایا کہالوداعی ڈنرپر 2 ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔
چیف جسٹس نے سرکاری خرچ کے باعث الوداعی ڈنرلینے سے معذرت کی ہے، فل کورٹ ریفرنس کیلئےاٹارنی جنرل کوبھی دعوتی مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔
مراسلہ اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بھیجا گیا تھا جس میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکو دن ساڑھے 10 بجے ہو گا۔ الوداعی ڈنرعموما دیا جاتا ہے لیکن چیف جسٹس نے معذرت کی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے معمالے پر ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھا تھا جس کے مطابق چیف جسٹس کےاعزازمیں سپریم کورٹ بارکا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبرکو ہونا تھا۔
خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، چونکہ ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے اس لئے مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوگا۔ کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرصبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔
فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔