Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2024 09:43am

شازیل شوکت نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا

شازیل شوکت نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔

شازیل شوکت ایک نوجوان اور خوبرو اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ڈراموں سےاپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ شازیل کی اردو بہت کمزور ہے اسی لیےوہ کینیڈا سے واپس آنے کے بعد اپنی اردو کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں اور وہ آج کل ٹی وی ڈرامہ سیریل ’وہ ضدی سی‘میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

نادیہ خان کا ڈپریشن سے متعلق غیر سنجیدہ بیان، صارفین سیخ پا

شازیل نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں میں اپنی زندگی کاایک بڑا اعلان کیا ہے۔

شازیل نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس کوئی ایسا شخص ہے جسے وہ دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ ان کے درمیان محبت، پیار اور سب سے بڑھ کر عشق کا رشتہ ہے۔وہ جو کوئی بھی ہے شازیل کے بہت قریب ہے۔

شازیل نے بتایا کہ وہ اسے بے بی کہتی ہے اور یہ جوڑا جلد ہی شادی کرنے والا ہے۔ انہوں نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ انہیں اپنی من چاہی محبت مل گئی ہے اور انہوں نے پوری دنیا کے سامنے اس کا اظہار ’آئی لویو‘ کہہ کر کردیا۔

شازیل نے یہ بھی بتایا کہ ان کا پیاران کی محبت ہے کیونکہ وہ اپنےاردگرد موجود ہر شخص کا بہت احترام کرتا ہے۔ وہ اپنے عملے اور ماتحتوں سمیت سب کا اسی طرح احترام کرتا ہے جس طرح شازیل سب کا احترام کرتی ہے۔ اس نے پہلے شازیل کو اپنی طرف راغب کیا اور اب وہ اس سے بہت محبت کرتی ہیں۔

Read Comments