حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 شہروں میں فوری طور پر 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہوگئی اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور اسی طرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
دفعہ 144 کا دائرہ وسیع، لاہور بھی شامل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، بہاولپور پولیس کا کریک ڈاؤن، فیصل آباد میں متعدد رہنما گرفتار
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے اور اس کا اطلاق جمعرات (آج) 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔