سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف ادب نے سال 2024 کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی ناول نگار و لکھاری 53 سالہ ہان کانگ (Han Kang) کو دینے کا اعلان کردیا۔
ہان کانگ جنوبی کوریا کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے ادب میں دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ نوبیل جیتا ہے۔
ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئیں اور نو سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیول منتقل ہو گئیں۔ ان کا ادبی پس منظر ہے کیونکہ ان کے والد بھی مشہور ناول نگار ہیں۔
انہوں نے 1993 میں شاعری سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا اور 1995 میں اپنے اولین افسانوی مجموعے ”Love of Yeosu“ کے ذریعے نثر نگاری میں قدم رکھا۔
رواں برس ’نوبل‘ کا امن انعام معطل کئے جانے کا امکان
کمیٹی کے مطابق ہان کانگ کے نثر اور شاعری میں تاریخی صدمات اور صنفی تفریق کی وسیع کہانیاں ملتی ہیں، ان کی تحریروں میں انسانی زندگی کی نزاکتیں بھی ملتی ہیں۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہان کانگ کی تحریروں میں جسم اور روح سمیت زندگی اور موت جیسے پیچیدہ موضوعات پر بحث پڑھنے کو ملتی ہے اور ان کی یہی چیزیں انہیں دوسرے لکھاریوں سے منفرد بناتی ہیں۔